پاک آرمی لورز موومنٹ کے زیر اہتمام بی ایل اے کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) مہہ رنگ لانگو اور اختر مینگل غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں ۔
بلوچ لبریشن آرمی کے خلاف لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے پاک آرمی لورز موومنٹ کے مرکزی چیرمین جان محمد رمضان اور مرکزی صدر رانا شہزادہ الطاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہت ساری قربانیاں دی ہیں اور ابھی بھی دے ریے ہیں ہم اپنے سپہ سالار پاکستان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاکستان کی عدلیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ مہہ رنگ لانگو اور اختر مینگل جو کہ بی ایل اے کے سہولت کار ہیں ان کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے ۔پاکستانی مزدوروں کے قتل عام کی سہولت کار مہہ رنگ لانگو اور اختر مینگل پر غداری ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔ پوری قوم اس دہشت گردی کی جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں