کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شائستہ صدیقی، شعبہ خواتین ملیر، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں اور تمام کارکنان، خصوصاً خواتین ساتھیوں سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ اس تاریخی موقع پر بھرپور شرکت کریں۔
یہ برسی نہ صرف ہمارے عظیم قائد کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے بلکہ اس عہد کی تجدید بھی ہے کہ ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ آئیں، شہید بھٹو کے نظریات اور عوامی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کریں اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
شہید بھٹو کی برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے قائد سے وفاداری کا ثبوت دیں!”


