متحدہ علماء محاذ کی اپیل پر جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منایاگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری کی اپیل پر آج 4اپریل جمعہ کو غزہ پر اسرائیلی، امریکی جارحیت کیخلاف یوم یکجہتی فلسطین منایاگیا۔ اس موقع پر 300سے زائد مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطبات جمعہ میں شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان سمیت مسلم حکمران بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں ، اسرائیلی حملے رکوانے ، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کریں۔ غذائی و طبی امداد پہنچانے میں اسرائیلی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بھرپوری قوت کا استعمال کریں۔ اپنے ممالک میں سرکاری سطح پر تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ اپنے سفارتخانوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی ہر قسم کی امداد و نصرت کیلئے فلسطین سیل قائم کریں۔علماء مشائخ اسرائیلی ،امریکی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت کیلئے مغرب ، عشاء ،فجر کی نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنے کا اہتمام کریں۔علماء مشائخ نے کہا کہ گریٹر اسرائیلی منصوبے، بیت المقدس پر غاصبانہ قبضہ اور اسرائیلی و امریکی جارحیت کیخلاف امت مسلمہ میں بلاامتیاز رنگ و مسلک وحدت و بیداری کی ضرورت ہے۔ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ معنیٰ خیز خاموشی قابل مذمت و تشویشناک ہے۔اسلامی ایٹمی حکومت و افواج پاکستان اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے پوری قوت کے ساتھ تمام تر وسائل و صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین کے اجتماعات سے خطاب کرنے والوں میں مرکزی صدر حجة الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی،علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی ،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمددائود، صاحبزادہ مولانا منظرالحق تھانوی ، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری،علامہ پیر سید ازہر علی شاہ ہمدانی ،علامہ مفتی ابونصر غلام فرید چشتی ،علامہ مفتی روشن دین الرشیدی،مولانا حافظ محمد ابراہیم چترالی ،علامہ محمد حسن شریفی ،علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،مولانا قاری سید طاہر جمال تھانوی، علامہ عبدالماجد فاروقی، مولاناقاری محمد اقبال رحیمی ،مولانا مفتی علی المرتضیٰ، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی،علامہ نثار احمد قلندری،مفتی وجیہہ الدین،مفتی اسد الحق چترالی،علامہ مفتی ضیاء اللہ سیالوی ،علامہ مفتی فیصل عزیز بندگی ، علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی،مولانا مفتی مصد ق الامین سلفی،مولانا محمد جنید باڑی ،مولانا محمد اقبال ڈہروی ،علامہ پیر سید شاہ محمد ارشد حسین ہاشمی کاظمی اشرفی،مولانا مفتی اکبر شاہ ہاشمی،مولانا قاری گل نواب شاہ،مفتی شبیراحمد، پروفیسر مولانا کاشف شمسی،مولانا عزیر احمد نوتیزئی،مولانا حافظ امام حسین ہمدم ،مولانا جنید باڑی،علامہ اظہر فاروقی،مولانا ذیشان چترالی،علامہ شبیر احمدعثمانی،مولانا مفتی ابوبکر انصاری، مولانا صادق الرحمن بٹگرامی،مولانا پیرحافظ گل نواز خان ترک ودیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں