جما عت اھلسنّت وفد کی حاجی حنیف طیب کی عیادت،احباب سے دعائے صحت کی اپیل

کراچی (ایچ آراین‌ڈبلیو) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہاکہ ڈاکٹرحاجی حنیف طیب کی قومی،ملی، مذہبی،سیاسی،سماجی اور تعلیمی خدمات مثالی ہیں۔حاجی صاحب کی زندگی جہدِ مسلسل پر پبنی ہے۔ انہوں نے جما عت اھلسنّت کراچی کے وفد کیساتھ حاجی حنیف طیب کی عیادت کی ان کیساتھ علامہ محمد میاں برکاتی،غفران احمد قادری،عبد اللہ میمن بھی تھے۔ حاجی صاحب کی بحیثت وفاقی وزیر،صوبائی مشیر،رہنماء جما عت اھلسنّت پاکستان،انجمن طلبہ اسلام کے بانی رکن،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست،تعلیمی اداروں کے سینڈیکیٹ ممبر خدمات ہیں حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا ہے۔حاجی حنیف طیب کی علالت پر عوام اھلسنّت فکر مند ہیں ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
نیز جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے فون کر کے حاجی حنیف طیب کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں