قرآن کے راج اور اس کی حکومت کا قیام ایک بہت بڑا فریضہ ہے، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

ؒٓلاہور(ایچ آراین‌ڈبلیو )تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں حکومت قرآن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاقرآن مجید اس لیے نازل کیا گیا کہ اس کے فیصلوں کو نافذ کیا جائے قرآن کے راج اور اس کی حکومت کا قیام ایک بہت بڑا فریضہ ہے۔ایک مومن کا شعار ہے کہ وہ قرآنی فیصلوں کے آگے سر تسلیم خم کر دیتا ہے۔جب پہلی امتیں ان کیلئے نازل کردہ کتابوں کو قائم نہ کر سکیں تو اللہ تعالی نے انہیں ناکام قرار دیا ہماری دنیاوی اخروی کامیابی کے لیے ضروری ھے کہ ہم قرآن کو قائم کریں قرآن کو قائم کرنے کا مطلب ہے ہم اپنے ملک میں قرآنی نظام قائم کریں۔قرآنی حکومت کے قیام میں جہاں اللہ تعالی کی خوشنودی ہے وہاں معیشت کا مسائل حل بھی۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں واضح میں فرمایا ہے کہ اگر کتاب والے کتاب کو قائم کرتے تو اپنے اوپر نیچے سے رزق کھاتے۔ہمارے تمام معاشرتی معاشی سماجی اور مالی مسائل کا حل نظام قرآن مجید میں موجود ہے۔سیمینار میں ڈاکٹر آصف علی بلالی علامہ محمد صدیق مصحفی ڈاکٹر محمد فیاضی فرقانی علامہ محمد فیاض وٹو ڈاکٹر محمد عبد الکریم جلالی اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں