کراچی(ایچ آراین ڈبلیو ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ عید الفطر اللہ کا شکر ادا کرنے اور مسرت کا دن ہے عالم اسلام کو عید مبارک ہو ،فلسطین وکشمیر کی آزادی اور اسلام دشمن قوتوں کو شکست کیلئے جہاد کو اپنانا ہوگا،مسلم حکمران جہاد کا اعلان کریں تو فلسطین وکشمیر گھنٹوں میں آزاد ہوجائیگا،عید الفطرپر ہمیں اپنے شہداء قائدین وشہداء اسلام کی قربانیوں کو خراج عقیدت اور دعاؤں میں یاد رکھا جائے اور عید کی خوشیوں میں عزیزواقارب کے ساتھ یتیموں اور پڑوسیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے فلسطین وکشمیر میں عید کے دنوں میں بھی مظالم اور مسلم نسل کشی کی جارہی ہے جس کو مسلم ممالک کو روکنے کیلئے علم جہاد بلند کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کی نماز کے بعد عوام سے عید ملتے ہوئے کیا،سربراہ سنی تحریک عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد عوام میں گھل مل گئے بچوں سے پیار کیا،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،بلوچستان کے عوام کو آئینی حقوق مہیا کئے جائیں،بلوچستان کے عوام بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا دوسرے صوبوں کے عوام ہیں،غربت کے خاتمے کیلئے اور عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کیلئے آئین پر عمل کیا جائے تو کسی کو احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکمران طبقہ آئین کو عوام کیلئے نہیں اپنے مفدات کیلئے استعمال کرتا ہے،آئین کی روح سے دیکھاجائے تو ملک میں تعلیم عام ہو غریب کو صحت کے معاملے میں در در کے دھکے نہ کھانے پڑیں،حکمران عیدالفطر کے دن عہد کریں وہ اپنے منصب پر بیٹھ کر عوام کی خدمت کو شعار بنائینگے،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک سے بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے حکومت میڈان پاکستان پالیسیاں مرتب کرئے،ملک کی معاشی پالیسیوں سے بیرونی مداخلت کو ختم کیا جائے،انہوں کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی اور ملک کے استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،حکمران امریکہ کی بجائے اپنا رخ مدینہ منورہ کی طرف کرلیں تو ترقی وکامیابی قدم چومے گی،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے یہ قرآن کریم کا فیصلہ ہے،مسلم حکمران یہود ونصاری سے پینگیں لڑانے کی بجائے حق وسچ کے پرچم کو بلند کرکے فلسطین n ادا کرنا ہوگا۔#


