لاڑکانہ پولیس کی تھانہ نوڈیرو کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری QPM, PSP کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی تھانہ نوڈیرو کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری۔

تھانہ نوڈیرو کی حدود سے (05) جرائم پیشہ ملزمان گرفتار۔

گرفتار ملزمان میں تین مطلوب اور دو منشیات فروش شامل ہیں۔

ملزم پرویز جت اور ملزم وحید میرانی کو شگر مل والے علاقے سے چرس سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،

دوسری جانب سنگین نوعیت کے جرم/کیس میں ملوث و مطلوب تین ملزمان وسیم گوپانگ،نسیم گوپانگ اور زاہد گوپانگ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،

گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں