کراچی پریس کلب میں افطار پارٹی کا فوٹوگرافر اطہر حسین نے کیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رمضان المبارک کی 28 ویں افطاری کا اہتمام ہمارے نامور فوٹو جرنلسٹ اطہر حسین نے کراچی پریس کلب کے بورڈ روم میں کیا جس کے بظاہر میزبان کے پی سی کے سابق صدر امتیاز خان فاران جبکہ مہمان خصوصی کراچی پریس کلب کے سیکریٹری سہیل افضل خزانچی عمران ایوب، حماد حسین اور دعوت اسلامی کے شعبہ نشرو اشاعت کے شجاعت عطاری اور محمود عطاری تھے جبکہ رشین قونصل خانہ کی مشیر محترمہ فریال صاحبہ نے بطور خاص شرکت کی اجلاس میں پی ایف یو جے کے رہنمائوں مظہر عباس، خورشید عباسی، کے یو جے کے سیکرٹری جنرل لیاقت کشمیری،کے پی سی کے سابق سیکرٹری رضوان بھٹی سابق صدر پیپ شعیب احمد سیکرٹری پی ایف یو جے (دستور) اے ایچ خانزادہ، سینیئر فوٹوگرافر ابو الحسن،جاوید جیے جا، سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب عامر لطیف،سیکرٹری کے یو جے دستور سید نبیل اختر، نصیر احمد، اظہر حسین، محمد ناصر، بشیر سدوزئی، آفتاب حسین، آصف راٹھور، نقیب الرحمان، اقبال سواتی، محمد یوسف راجپوت نے بطور خاص شرکت کی جبکہ اس موقع پر مہمانوں کی زعفرانی بریانی سے تواضع بھی کی گئی،
اطہر حسین سے ہمار تعلق 1995/96 میں روزنامہ امت سے قائم ہوا جب وہ اور ضیاء مظہر بلوغت کی ابتدائی سیڑھیوں پر تھے اور معصومیت ان کے چہروں سے ٹپکتی تھی مگر ان دونوں نے اپنے فن کمال سے اس مشکل دور میں وہ فوٹو گرافی کی کہ جلد ہی ہر سو ان کے فن کا ڈنکا بجنے لگا اور وہ سلسلہ ہنوز جاری ہے یوں تو کراچی پریس کلب میں فوٹو گرافرز کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ انکی کے یو جے سے ہٹ کر بنائی گئی تنظیم وہ پہلی غیر روایتی تنظیم تھی جس کی سینیرز کی جانب سے اجازت دی گئی اور یہ انتہائی منظم اور فعال ایسوسی ایشن تھی جس کا جلد ہی ایک خاص مقام بن گیا تھا جبکہ کچھ عرصہ تو یہ اتنی اثر انگیز تنظیم رہی کہ اسے پریس کلب کی مافیا کہا جانے لگا مگر پرنٹ میڈیا کے زوال سے یہ بھی اب چند مخصوص چہروں سے پہچانے جانے کی محتاج رہ گئی ہے جن میں اطہر حسین بھی شامل ہیں خدا انہیں اور ان کے دوستوں کو سلامت رکھے اور انہیں مستقل توفیق عطا فرمائے کہ یہ ہمیشہ ایسی پرتکلف تقریبات اور خوشبودار کھانوں کا اہتمام کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں