لکی مروت(ایچ آراین ڈبلیو)لکی مروت کے علاقے غزنی خیل میں پولیس، امن کمیٹی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور امن کمیٹی کے ارکان نے ان کا تعاقب جاری رکھا۔
اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔


