ٹانک(ایچ آراین ڈبلیو)ٹانک میں پولیس چوکی لقمان شہید پر دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران چوکی پر موجود اہلکار فدا اللہ زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق زخمی اہلکار فدا اللہ کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ محرم الحرام ڈیوٹی کے سلسلے میں ٹانک تعینات تھے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔


