بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے دوران مبینہ تنظیم “مجلس عسکری کارواں” نے اپنے دو ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسامہ پرون شامل ہیں جن کا تعلق بنوں کے علاقے بکاخیل سے بتایا گیا ہے، جبکہ دوسرے رکن عنایت اللہ کا تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ہلاکتیں حالیہ سیکیورٹی کارروائیوں کے دوران پیش آئیں، تاہم حکام کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیلات یا آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور متعلقہ ادارے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔


