کراچی(ایچ آراین دبلیو)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے مرمتی کام کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان ایس ایس جی سی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی روڈ پر ایکسپو سینٹر کے سامنے K-IV پائپ لائن منصوبے کے دوران سوئی سدرن گیس کی 4 انچ قطر کی گیس لائن کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ لائن کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
بیان میں بتایا گیا کہ مرمتی کام کے دوران گلشن اقبال بلاک D-13 اور پی آئی بی کالونی کے علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔


