5

کوئٹہ: کلائمیٹ سیکیورٹی پر پالیسی ڈائیلاگ، حقوق اور مقامی سطح کے اقدامات پر زور

**کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو):** یو این ڈی پی ان پاکستان نے جرمن ایمبیسی اسلام آباد کے تعاون سے حکومت بلوچستان اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے اشتراک سے کوئٹہ میں ایک پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔

“حقوق پر مبنی کلائمیٹ سیکیورٹی ان بلوچستان: مقامی شواہد سے پالیسی اقدامات تک” کے عنوان سے ہونے والے اس مکالمے میں ماحولیاتی تحفظ کو انسانی حقوق، روزگار، معاشی تحفظ اور اعتماد سے جوڑ کر دیکھا گیا۔

تقریب میں صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام، تعلیمی ماہرین، سول سوسائٹی، نوجوانوں، ماحولیاتی ماہرین اور گوادر سمیت مختلف علاقوں کے کمیونٹی نمائندوں نے شرکت کی۔

مباحثے کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیاں روزگار، بنیادی سہولیات تک رسائی اور کمیونٹی کی مزاحمتی صلاحیت کو متاثر کر رہی ہیں۔

شرکاء نے صنفی حساس خدمات کی فراہمی، شکایات کے مؤثر ازالے کے نظام اور مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیا جو کمزور طبقات کے تحفظ اور مقامی سطح پر موسمیاتی اقدامات کو فروغ دے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں