5

ڈومیل کے قریب امن کمیٹی کی گاڑی پر ریموٹ دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)بنوں کے قریب ڈومیل کے علاقے میں ہاتھی خیل قوم کی امن کمیٹی کے ارکان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب امن کمیٹی کے ارکان معمول کی نقل و حرکت پر تھے۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کیا۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں