6

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مبینہ ڈرون حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)افغانستان کی جانب سے رات کے وقت پاکستان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ خودکش ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے برقمبرخیل میں ایک خودکش ڈرون آبادی کے قریب گرا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی مبینہ طور پر ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں بھی کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق افغان وزیر دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں مبینہ طور پر بعض عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں۔ تاہم ان دعوؤں اور واقعات کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں