کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) فتح محمد گبول گوٹھ علاقہ تھانہ سھراب گوٹھ کی فائرنگ سے ایک نفر ظھیر الدین ولد نصیرالدین عمری 21/22 سال کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔
مقتول کا تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سے بتایا جا رہا ہے جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔ مقتول گھر چھٹی پہ آیا ہوا بتایا جارہا ہے۔
مقتول کو عینی شاہدین کے مطابق تین گولیاں ماری گئی بتائی جارہی ہیں جس سے ہلاکت واقع ہوئی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واقعے کے محرکات غیر واضح ہیں، متفرق باتیں سامنے آرہی ہیں اس لئے حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا۔ موقعے سے کسی چھینا جھپٹی کے شواہد تاحال میسر نہیں۔ اہل محلے ذاتی عناد کی چِہ می گوئیاں کر رہیں ہیں جس کی تصدیق ہونا مقصود ہے۔


