سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شیریں گل نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے تمام مقررہ روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، ٹریفک پلان اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا تاکہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انتظامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور شہریوں کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے۔


