لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) موٹروے پر تیز رفتاری اور مبینہ غفلت کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار بوریوں سے لدے ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار ڈرائیور کو دورانِ سفر نیند آنے کے باعث گاڑی پر کنٹرول برقرار نہ رہ سکا، جس کے نتیجے میں یہ خوفناک تصادم ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لمبے سفر کے دوران مکمل آرام اور احتیاط کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔


