شیخوپورہ(ایچ آراین ڈبلیو)چنیوٹ کے ایک فرنیچر ڈیلر کی جانب سے یتیم بچی کے جہیز کے فرنیچر کے لیے رقم وصول کر کے فرار ہونے کا واقعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ خانقاہ ڈوگراں پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے یتیم بچی کے جہیز کے لیے لی گئی رقم بھی برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی رقم بحفاظت یتیم بچی کے حوالے کر دی گئی، جس پر اہلِ علاقہ نے پولیس کے اس بروقت اور انسان دوست اقدام کو خوب سراہا۔اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت اور بلا تفریق انصاف کی فراہمی شیخوپورہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔


