وفاقی آئینی عدالت: کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں تجاوزات کےخاتمےسےمتعلق کیس کوسماعت کےلیےمقررکردیا ہے۔عدالت میں اس کیس کےساتھ صوبائی رہنما سعید غنی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یہ درخواست 2019 میں عدالتی حکم عدولی کے الزام پر دائر کی گئی تھی، جسے اب دوبارہ سماعت کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیس جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 30 اپریل کو سنے گا، جبکہ عدالت کی جانب سے تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس طویل عرصے سے زیرِ سماعت رہا ہے، جس میں مختلف سرکاری اداروں اور حکام کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں