ایران جنگ کے دورانیے سے متعلق سوالات، صدر ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں پر برہم

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)ایران جنگ کےدورانیےسےمتعلق سوالات پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک بارپھرصحافیوں پربرہم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگوکےدوران ایک صحافی نےصدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگی صورتحال کب تک جاری رہے گی؟ اس پر صدر ٹرمپ نے میڈیا کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق درست انداز میں پیش نہیں کیے جا رہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔ جنگ بندی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں جلد بازی میں نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے ویتنام اور عراق جنگوں کے دورانیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ کو ایران کے خلاف کارروائی شروع کیے ابھی چند ہفتے ہی ہوئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس تاثر کو بھی مسترد کر دیا کہ امریکا پر جنگ ختم کرنے کا کوئی دباؤ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے اندرونی مسائل سنبھالنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

ایندھن کی قیمتوں سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے کچھ عرصے کے لیے قیمتوں میں اضافہ ہو، تاہم اس کے بدلے امریکی عوام کو ایک ایسا ایران ملے گا جو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔صدر ٹرمپ کے مطابق ایران جنگ کے باوجود تیل کی قیمتیں توقع سے کم ہیں جبکہ اسٹاک مارکیٹ بلند سطح پر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں