احمدپورشرقیہ (ایچ آراین ڈبلیو) گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کے صدر شعبہ سرائیکی و کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سرائیکی وسیب امن و تصوف کی دھرتی اور پاکستان کا دل ہے۔رمضان المبارک کا خوبصورت بابرکت مہینہ رواداری،ہمدردی، خلوص،صبروتحمل،برداشت،نیکی کو پھیلانے کا سال بھر کی ٹریننگ ہے۔سماج کے لوگوں کی ضرورتیں پوری کرنا میرے آقائے رحمت العالمین حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ والسلام کی تعلیمات ہیں۔پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے ہم سب کو ایمانداری اور قانون کے تحت کام کرنا ہوگا۔اعلی تعلیم وتربیت کی بدولت ہمارا ملک دنیا میں ہر میدان میں کامیابی حاصل کرے گا۔عیدالفطر کے موقع پر اتحاد ویکجہتی کے فلسفے کو عام کرنا چاہیے۔غریب و مساکین ہمسایوں کی دل کھول کر زکوۃ، صدقات اور فطرانہ سے مالی امداد سے دلی روحانی فیض نصیب ہوتا ہے۔ہم سب کو بہترین شاندار ترقی یافتہ وطن عزیز کے مستقبل کے لئے ہر بچے کو جدید ٹیکنالوجی کی ایجوکیشن سے آراستہ کرنا ہوگا۔


