کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کلاکوٹ پولیس اسٹیشن جرائم کاگڑھ بن چکاہےایس ایچ اوکلاکوٹ آغا معشوق صاحب عوامی وسماجی حلقوں کا اجتجاج خاطر میں نہ لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہیں-لیاری گھاس منڈی میں جواخانہ سرگرم، امن و سکون داؤ پرلگا ہوا ہے-کے ایم سی گراؤنڈ کے سامنے دبئی بلڈنگ کے نیچے قائم جواخانے میں جوا، سٹے بازی، شراب نوشی اور منشیات استعمال و فروخت عروج پرمقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شام ڈھلتے ہی جرائم پیشہ عناصر اور جواریوں کی ٹولیاں اڈے پر جمع ہو کر علاقے کو خوف و دہشت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جواخانہ فیصل پٹھان گروپ کے لال داد پٹھان کی سرپرستی میں چل رہا ہے، جبکہ اس کے خاص کارندے عامر گرم اور ساجد پٹھان روزانہ کی سرگرمیاں سنبھالتے ہیں۔ایس ایچ او کلاکوٹ آغا معشوق کی سرپرستی میں PC ساجد گنجا اڈے کا نگران، روزانہ بھتہ وصولی اور تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے-
عینی شاہدین کے مطابق ساجد گنجا کھلے عام دعویٰ کرتا ہے: “اوپر تک مال جاتا ہے، کچھ نہیں بگڑے گا!”مزید رپورٹ کے مطابق اسپیشل پارٹی انچارج کلاکوٹ PC صداقت بھی لال داد پٹھان کے ساتھ ساز باز میں شامل۔سماجی و شہری حلقوں کا مطالبہ: اعلیٰ پولیس حکام اور رینجرز فوری کارروائی کریں، بصورتِ دیگر لیاری کے زخم کبھی نہیں بھر سکیں گے۔


