3

ضلع کیماڑی، اتحاد ٹاؤن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عزیزالرحمان عرف عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، جسے گرفتاری کے وقت اتحاد ٹاؤن سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ اتحاد ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 189/26 بجرم دفعہ 381-A کے تحت سرقہ شدہ ہے۔

یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن کی سربراہی میں چوکی انچارج محمد خان کالونی نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے، تاکہ دیگر وارداتوں سے متعلق بھی تفتیش کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں