70

بینک سےکیش لیکرجانےوالےشہریوں سےلوٹ مارکرنیوالاملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ابراہیم حیدری پولیس کی کاروائی بینک سے کیش لیکر جانے والے شہریوں سے واردات میں شامل اسٹریٹ کرمنل سی سی ٹی کیمرے کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کرلیا- تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے بمقام ریڑھی روڈ نزد چشمہ گوٹھ مزار ابراہیم حیدری ملیر کراچی کاروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کریمنل بنام ظفر علی ولد ریاض علی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم سے دوران گرفتاری ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 02 راؤنڈ زندہ برآمد-ملزم کے خلاف ضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ الزام نمبر 503/2025 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ درج کر دیا گیا۔ملزم تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں بینک سے کیش لیکر جانے والی عورت کو دوران ڈکیتی ساتھیوں کے ساتھ مل کر دوران واردات گولی بھی ماری تھی۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 457/2025 بجرم دفعہ 394/397/34 ابراہیم حیدری تھانے میں درج ہے۔ گرفتار ملزم پہلے بھی تھانہ کئی تھانوں سے جیل جاچکا ہے جسکی تفصیل زیل درج ہے۔

شاہ فیصل کالونی مقدمہ الزام نمبر 161/2023 بجرم دفعہ 397/34تھانہ سچل
مقدمہ الزام نمبر 1905/2022 بجرم دفعہ 392/397/34
تھانہ شرافی گوٹھ مقدمہ الزام نمبر 121/2024 بجرم دفعہ 392/397/34
تھانہ ائیر پورٹ مقدمہ الزام نمبر 79/2024 بجرم دفعہ 392/397/34

ملزم کا مزید کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں