46

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختارراجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا-ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی بڑی کاروائیاں جاری ہیں-

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتارہوگئے-گرفتار ملزمان میں محمد یوسف، عبدالقادر اور محمود علی شامل ہیں-ملزمان کو سلطان روڈ اور کلفٹن سے گرفتار کیا گیا-ملزمان کو رقم کی ترسیل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا-ملزمان سے مجموعی طور پر 76 لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد برآمد ہوئے-

ملزمان سے مجموعی طور پر 5 موبائل فونز بھی برآمد-ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں-ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں