87

لیاری ٹاؤن کو روڈ کٹنگ کی مد میں ملنے والے ایک ارب 44 کروڑ ملنے کا معاملہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاری محمد یاسر نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا-میونسپل کمشنر لیاری کو ایس ایس جی سی سے روڈ کٹنگ کی مد میں ایک ارب 44 کروڑ روپے ملے ہیں-سوئی سدرن گیس کمپنی نے اگست 2024 میں لیاری میں اپنا کام مکمل کرلیا ہے-ایس ایس جی سی ملنے والی رقم ٹاؤن میونسپل کونسل کے اکاؤنٹ میں موجود ہے-

رقم ہونےکےباوجود لیاری میں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع نہیں کیاجاسکا ہے-لیاری میں سڑکوں کی مرمت نا ہونے کی وجہ اہلے علاقے کومشکلات کا سامنا ہے-میونسپل کمشنرلیاری ٹاؤن،ٹاون چیئرمین لیاری سےفنڈزسے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے-لیاری میں سڑکوں کی بحالی سے متعلق اخراجات کا تخمینہ بھی طلب کیا جائے-درخواست میں میونسپل کمشنر لیاری ٹاؤن ،ٹاون چیئرمین لیاری،ایس ایس جی سی اور سندھ حکومت کو فریق بنایا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں