کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فشرمین کو آپریٹو سوسائیٹی کے انتخابات کا تنازعہ،درخواست گذار کی جانب سے پٹیشن واپس لینے کی استدعا-عدالت نے پٹیشننر کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست خارج کردی-ڈاکٹر یوسف ، سلیم دیدک اور دیگر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی-درخواست میں بورڈ میٹنگ بلانے کی استدعا کی گئی تھی-
اب بورڈ میٹنگ ہورہی ہےاس لئےہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں-گذشتہ سماعت پر عدالت نے ائڈمنسٹریٹر کے عہدے پر تعیناتی کے متعلق تحریری طلب کئے تھے-عدالت میں متعلقہ حکام کی جانب سے دستوایزات پیش-عدالت نے درخواست واپس لینے پر انتخابی آپریشن کی معطلی کا حکم بھی واپس لے لیا-عدالت نے گذشتہ سماعت پر انتخاباتی آپریشن 29 آگست تک معطل کر دیا تھا-


