87

امیر جماعت اسلامی کراچی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لائن لاسز کی بنیاد پر شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ-امیر جماعت اسلامی کراچی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلئے-سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا معاملے پر تکنیکی بنیاد پر نیپرا سے رجوع کیا جانا چاہیئے-

یہ بات درست ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی لائن لاسز سمیت مختلف وجوہات ہوتی ہیں-بروقت بل ادا کرنے والوں یا بجلی چوری نا کرنے والوں کو تو بجلی ملنی چاہیئے-گلی میں ایک گھر بھی اگر بل ادا کرتا ہے تو اسکو بلاوجہ پریشانی ہوتی ہے-کے الیکٹرک پری پیڈ کارڈ کا سسٹم کیوں نافذ نہیں کرتی-

پری ہیڈ کارڈز کے نظام کے لیے پالیسی بنانے پڑے گی-آج سے کام شروع کریں گے تو پانچ سال بعد مکمل ہوگا-کنڈوں کو روکنے کے اے بی سی کیبلز کا استعمال شروع کیا تو پروپگنڈا شروع ہوگیا کہ تانبا بیچا جارہا ہے-کے الیکٹرک نے نجکاری کے بعد سے بجلی چوری روکنے کے اقدامات کئے ہیں-

شہر کا ستر فیصد حصہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہے-ایسا نظام بنائیں کہ کارڈ کے بغیر صارف بجلی استعمال نا کرسکے-متعلقہ حکام تک عدالتی تجویز پہنچائیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں