کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس کی خفیہ اطلاع ملنےپر بکرا پیڑی یوسف گوٹھ سعیدآباد میں کاروائی۔منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزمہ گرفتار۔گرفتار ملزمہ کی شناخت عابدہ بلوچ زوجہ عبدالرزاق کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمہ کے قبضے سے بوقت گرفتاری (60) گرام وزنی آئس اور موبائل فون برآمد ہوا۔
ملزمہ کا نام بالا افسران سے موصولہ نارکوٹکس نیو لسٹ کی سیریل نمبر 37 پر بھی موجود ہے۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپکٹر پرویز سولنگی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مخبرخاص کی مدد سے عمل میں لائی۔ملزمہ کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


