49

درخشاں تھانے میں ایس ایچ اؤ کی حراست میں ڈکیت ہلاک

کراچی(ایچ آراین دبلیو)گزشتہ روز درخشاں تھانے میں ایس ایچ اؤ شاہد تاج کی حراست میں مٹیاری پولیس کو ڈکیٹ ملزم علی کھوسو مطلوب تھا ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے درخشاں تھانے میں ایس ایچ اؤ شاہد تاج اور ہیڈ کانسٹبل ثاقب سلیم بیگ جو کے SHO کا بیٹر نے اغوا کرکے اپنے پاس رکھا تھا اور تشدد کے ذریے بھاری رقم کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ذرائع کا کہنا ہے کے جب ملزم بھاری رقم کا بندوبست نہیں کرسکااور تشدد برداشت نہ کر سکا تو گزشتہ روز لاقب کے باہر گر کر ہلاک ہو گیا ذرائع کا کہنا ہے کے جب سے شاہد تاج نے درخشاں تھانےکاچارج سمبھالا ہے علاقے میں ڈکیتیا ں منشیات فروشی انگلش شراب اور گیسٹ ہاؤسز میں فحاشی کا کام عروج پر ہے ذرائع۔ نے مزید بتایا کے گزشتہ روز ایس ایچ اؤ شاہد تاج نے ڈی ائی جی ساوتھ کو 25 لاکھ ٹینڈر بھرا ہے اور چار لاکھ روپیہ ہفتہ مقرر کیا ہے اور ذرایع نے یہ بھی بتایا کے اس ٹینڈر سے پہلے شاہد تاج ہر تھانے والوں سے 4 لاکھ لیا کرتا تھا اور اب نیا ٹینڈر بھرنے کے بعد ایس ایچ اؤ شاہد تاج نے تھانے کا بھتہ 10لاکھ روپیہ وصولی کا مقرر کر دیا ہے تو اب تو لازمی ہو گیا کے تشدد بھی ہو گا اور بیگناہ اندر بھی ہوں گے جب کے ذرائع کے مطابق ملزم کو مٹیاری پولیس کے سپرد کیا جانا چاہیے تھا اور یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے کے اعلی افسران ایسے افسران سے بھتہ یعنی ٹینڈر لے کر لگا یں گے تو پھر افسران اپنا پیسہ پورا کرنے کے لئے ظلم تو کریں گے اب یہ بھی سوچنا ہو گا کے اس گناہ کا اکیلا SHO ہی ذمے دار نہیں اعلی افسران بھی ذمے دار ہیں کیوں کے بھتہ اپر تک جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں