کراچی(ایچ آراین دبلیو)ایسٹ، تھانہ سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کرچکے ہیں، جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔پولیس نے تکنیکی بنیادوں/ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتارملزمان کےقبضےسےغیرقانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن،سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KKO-0517 اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں ایان قریشی ولد عامر اور فہد ولد فیصل شامل ہیں، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔


