52

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزمان کو گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر پختون چوک ویلفیئر کالونی کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔گرفتار ملزمان میں رحمت اللہ ولد لیاقت شاہ اور عثمان غنی ولد زین اللہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں