کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ناگن چورنگی پل پر دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار مسلح ڈکیتوں نے مبینہ طور پر واردات کے دوران 40 سالہ شہری کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے پل کے اوپر روکنے کی کوشش کی، ذرا سی مزاحمت ہوئی تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے چاچا کے ہمراہ دکان کا سامان لینے یوپی موڑ گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل ذاتی رنجش کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم قتل کا مقدمہ گبول ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
47


