کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلا کسی خوف خطر تھانہ نیوکراچی کی حدود میں زہر کی تیاری و فروخت کا عمل جاری ہے-تھانہ نیوکراچی کی حدود کے تمام سیکٹرز میں گٹکا مافیا زور و شور سے زہر کی فروخت کا دھندا جاری رکھے ہوئے ہے-زرائع کے مطابق سیکٹر الیون ڈی اور الیون جے میں بڑے پیمانے پر گٹکے ماوے کے کارخانہ و فروخت دھڑلے سے جاری ہے-
گٹکا مافیا کے کئی افراد پہلے سے ہی گٹکے ماوے کے کام میں ملوث ہے-مزید یہ کہ تھانہ نیوکراچی میں زہر کے مزید کاروباری بھی پھل پھول رہے ہیں، جن میں سیکٹر الیون آئی، الیون ای، فاطمہ جناح کالونی، ناگن چورنگی کے مختلف علاقوں میں کاروبار تیزی سے پھل پھول رہا ہے-
گٹکا مافیا کے کئی کارندے مفرور و مطلوب ملزمان میں شمار کئے جاتے ہیں اور بعض گزشتہ ادوار میں گرفتار ہو کر جیل کے کھانوں سے لطف اندوزہوچکے ہیں-خلاصہ یہ کہ تھانہ نیوکراچی میں زیر کا کاروبار بلا کسی روک ٹوک اور بلا کی کسی خوف و خطر جاری ہے-زرائع سے ملنے اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے دوسرے علاقوں سے گٹکے کے کاروبار سے وابستہ افراد اپنے کاروبار کے لئے نیوکراچی ٹاؤن میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہے-
رہی بات انکے اتنا کھل کے کام کرنے کی وجہ تو سندھ پولیس شائد گٹکا مافیا کے کارندوں اور انکے کارناموں سے لاعلم ہوگی، ورنہ سندھ پولیس کب کی کارروائی کرکے اس گھناونے کاروبار کا خاتمہ کرا چکی ہوتی-اس خبر کے بعد پولیس پر کوئی رشوت ستانی کا الزام نا لگائے، پولیس لاعلم ہوسکتی ہے، لیکن راشی، کرپٹ اور بے ایمان نہیں-


