کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاقت آباد اورسپر مارکیٹ میں نعیم عرف منا گنجا اور جاوید عرف گود بھرانے بھتہ وصولی کی نئی روایت قائم کر دی ۔ یہ دونوں افراد ڈی ایم سی ، کے ایم سی ، ایس ڈی ایم ، تھانہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ اور ڈی ایس پی کے نام سے ہفتہ وصول کرتے ہیں ۔ اور نعیم عرف منا گنجا اپنے آپ کو ایس ایچ او عدیل کا بھائی بتا کر علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیلاتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ ان دونوں نے ایک نئی اور خطرناک روایت قائم کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ دونوں افراد مبینہ طور پر تقریباً 3000 سے 3500 ٹھیلے اور پتھاروں سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہیں ، زرائع کے مطابق نعیم عرف منا گنجا اور جاوید عرف گود بھرا فی ٹھیلا 200 سے 300 روپے لیتے ہیں ۔ جو کہ مقامی تاجروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ یہ سلسلہ پہلے سے بڑھ کر روز بروز زور شدت پکڑتا جا رہا ہے، جس میں نعیم عرف منا گنجا اور جاوید عرف گود بھرا ٹھیلے اور پتھاروں کو دباؤ میں ڈال کر رقم وصول کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ مقامی تاجر اپنی معیشت کے تحفظ کے لیے انصاف کی طلب کر رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کی اپیل کردی ہے-


