48

یو پی موڑ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نارتھ کراچی یو پی موڑ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا-فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکارلیئق اورملزم زخمی-ملزم اپنےساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب-موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کو روکا تو انھوں نے فائرنگ کردی-

ایک ملزم ماسک لگایا ہوا تھا جبکہ دوسرے ملزم نے بیگ پکڑا ہوا تھا-اہلکاروں کے روکتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے لگے-اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی بھی ہوا -آس پاس کے نجی اسپتالوں میں چیکنگ شروع کردی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں