73

ڈکیت گروہ گرفتار، لاکھوں روپے نقدی اور سونا برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ عوامی کالونی پولیس کی شاندار کارروائی، ڈکیت گروہ گرفتار، لاکھوں روپے نقدی اور سونا برآمد تھانہ عوامی کالونی کی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی کورنگی کی ہدایت پر ایس پی لانڈھی اور ایس ڈی پی او لانڈھی کی نگرانی میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے پندرہ لاکھ اسی ہزار روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور تین ٹی ٹی پستول بمعہ 15 راؤنڈز برآمد کیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات یہ ہیں:ایف آئی آر نمبر 545/2025 تعزیرات پاکستان کی دفعہ 397/34 کے تحت

ایف آئی آر نمبر 546/2025، 547/2025، 548/2025 دفعہ 23(1) اے کے تحت
گرفتار ملزمان کے نام:
1. سلمان ولد سلیم شیخ
2. محمد یوسف ولد علی پٹھان
3. اسلم ولد اعزاز خان یوسف زئی پٹھان

ملزمان کا سابقہ ریکارڈ:
سی آر نمبر 11/2022 دفعہ 397 پی پی سی، تھانہ آرٹلری میدان
سی آر نمبر 444/2011 دفعہ 23(1) اے، سی ٹی ڈی کراچی
ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی، انسپکٹر خالد میمن نے بتایا کہ یہ گروہ گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور ان کی گرفتاری سے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں