کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر کے علاقے پیپری میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید-وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں۔۔فی الفور پولیس ٹیمز کو متحرک کیا جائے-کرائم سین کو ہر طرح سے محفوظ کیا جائے۔جائے وقوعہ سے شواہد انتہائی باریک بینی سے اکٹھے کیئے جائیں۔
آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس باہم اشتراک سے تفتیش و تحقیقات کے عمل کو کامیاب بنائیں۔ایس ایس پی ملیر اپنی ٹیم کے ہمراہ شہید ایلکار کے گھر جائیں اور ورثاء سے اظہار تعزیت و یکجہتی کریں۔ملزمان کی گرفتاری کے لیئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ابتدائی پولیس تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔


