64

شہریوں کی ڈمپر مافیا کے ہاتھوں ہلاکتوں کے خلاف درخواست کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہریوں کی ڈمپر مافیا کے ہاتھوں ہلاکتوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلیے-حکام کی آئینی ذمہ داری ہے کہ صوبہ سندھ کے شہریوں کی خدمت کریں-فریقین ڈمپر مافیا سے شہریوں کو بچانے میں ناکام ہوگئے،600سے زائد ہلاکتیں اسکا ثبوت ہیں-

جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے بجائے سرکاری حکام ڈمپر مافیا سے ملاقاتیں کرتے ہیں-ڈمپر چلانیوالے ڈرائیوروں کی اکثریت پاکستانی نہیں اور نہ ہی پاکستانی قوانین کی پابندی کرتے ہیں-10 اگست کو راشد منہاس روڈ پر رات دو بجے ڈمپر کی ٹکر سے دو معصوم بہن بھائی ہلاک ہوئے-ڈمپر مافیا نے رات کے اس پہر دیگر ڈمپرز کو آگ لگا کر علاقے کے نوجوانوں پر الزام عائد کردیا-

ڈمپر مافیا کےایما پر پولیس نے درجن بھر نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا-فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ ڈمپرز کی رجسٹریشن اور فٹنس کے متعلق ریکارڈ پیش کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں