کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چار لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی-لاپتا افراد میں شامل شخص صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کے گھر نذر آتش میں ملوث نکلا-پولیس نے عبدالطیف کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا-عبدالطیف لاپتا نہیں بلکہ صوبائی وزیر کے گھر جلانے کے مقدمے میں مورو میں گرفتار ہے-
عدالت نےاورنگی ٹاؤن کےعلاقےسےلاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی-تھانہ ملیر کینٹ کے علاقے سے لاپتا شہری محمد عرفان گھر واپس آگیا ہے-عدالت نے پولیس رپورٹ پر کیس نمٹا دیا-نور محمد اور عبدالقدیر سٹی کے علاقے سے 2012 سے لاپتا ہیں-گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت نہیں ہورہی-عدالت نے دونوں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق مسنگ پرسن کمیشن کو بھیج دیا-


