60 سے زائد عمر کے افراد اپنا نام ضلع کے سوشل ویلفیئر آفس میں جمع کروائیں

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) تحفظ دفاع لیگل ایڈ فاؤنڈیشن آف پاکستان کی وائس چیئرپرسن رخسانہ عقیل نے اپنے پیغام میں کہا کے سنئر شہریوں کے فارم مرد/عورت جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہے، وہ اپنے اپنے ضلع کی سوشل ویلفیئر آفس میں فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ انہیں سندھ سینئر سٹیزن کارڈ جاری کیا جائے گا۔ رجسٹرڈ سینئر شہریوں کو حکومت کی طرف سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ ایک نیک کام ہے جو پڑھے لکھے ہیں، وہ انسانیت کے ناطے اپنے علاقے کے غریب طبقے کے لوگوں کے فارم بھر کر جمع کروائیں۔انشاءاللہ یہ کام بہت مفید ثابت ہوگا،/ منجانب وائس چیئرپرسن رخسانہ عقیل تحفظ دفاع لیگل ایڈ فاؤنڈیشن آف پاکستان

اپنا تبصرہ بھیجیں