ادارہ گلستان معذورین کے باہمت نوجوان ملکی سطح پر رول ماڈل کا کردار ادا کررہے ہیں

میرپورخاص(ایچ آراین ڈبلیو) ادارہ گلستان معذورین کے باہمت نوجوان ملکی سطح پر رول ماڈل کا کردار ادا کررہے ہیں۔اپنے جیسے اسپیشل افراد میں ہر سال باقاعدگی سے عید گفٹ تقسیم کرکے خوشیاں تقسیم کرنا لائق تحسین عمل ہے۔حکومت و مخیر حضرات ادارہ گلستان معذورین کی مالی معاونت کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔مستقل فنڈنگ کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ عرفانہ باجوہ، مسعود باجوہ، ڈی ایس پی اسلم جاگیرانی اور دھنراج مل نے ادارہ گلستان معذورین میں سالانہ عید گفٹ تقسیم اور افطار/ڈنر کی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے میرپورخاص کے صوبائی وزیر، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سرکاری افسران پر زور دی کہ وہ اسپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے منعقدہ تقاریب میں شریک ہوں تاکہ یہ باہمت و بلند حوصلہ اسپیشل افراد معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔ تقریب میں ادارے کے سرپرست آفاق احمد خان، جنرل سیکریٹری علی نواز سرہیو اور قمرالدین نے خطاب کے دوران ادارے کے قیام اور اسپیشل افراد کی فلاح بہبود کے لئے جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ادارہ گلستان معذورین سے تعاون کرنے پر محترمہ عرفانہ باجوہ، مسعود باجوہ، اسلم جاگیرانی، دھنراج مل، عمارہ خٹک، شوگر ملز کے ڈی ایس او اور ڈائریکٹر نارا کینال کا شکریہ ادا کیا۔بعداذاں تقریب میں شریک مہمانوں کو علی نواز سرہیو ، فیصل بروہی، صلاح الدین غوری اور محمد عرفان نے اجرک کے تحائف پیش کئے۔اس موقع پر یوسی چیئرمین عبدالسلیم خان، اسپورٹس کمیٹی کے امام بلوچ اور محمد اقبال بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں