47

لیہ میں ڈکیتی کی واردات،ڈاکواسلحے کے زورپرنقدی و دیگر قیمتی سامان لیکر فرار

لیہ(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ طور پر پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات-واقعہ فیض چوک کے قریب ایف اینڈ ایس بزنس مارکیٹنگ کے مالک عامر خان میرانی کے ساتھ پیش آیا-عامر خان میرانی معروف چلڈرن سپیشلسٹ آصف خان میرانی کے بھائی اور ریٹائرڈ جنرل طارق عزیز میرانی کے قریبی عزیز ہیں-

نا معلوم 3 ڈاکو اسلحے کے زور پر نقدی، بٹوا، گولڈ اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرارہو گئے-ملزمان نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی ناکام ہونے پر نقدی 4 لاکھ 75 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے۔ملزمان نقدی کے ساتھ بٹوہ بھی لے گئے جس میں آئی ڈی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور گولڈ موجود تھا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم شخص کو عامر خان میرانی کو زد و کوب کرتے دھکے دیتے اور گاڑی سے سامان نکالتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے-5 منٹ تک واردات ہوتی رہی،بروقت 15پر کال کرنے کے باوجود پولیس تاخیر سے موقع پر پہنچی۔متاثرہ شہری کا مقامی پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار، ڈی پی او محمد علی وسیم گجر سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ-

اپنا تبصرہ بھیجیں