مناواں(ایچ آراین دبلیو)گھریلو لڑائی جھگڑے پر 50 سالہ بیوی عزیزہ کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا ملزم شوہر ظہور گرفتارہوگیا-ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او مناواں کی بروقت کاروائی، قتل کا ملزم ظہور گرفتار-پولیس اور فرانزک ٹیم موقع سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے-
لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی-مقتولہ کے بیٹے بدر ظہور کی مدعیت میں نامزد ملزم ظہور کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے-قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا حائیگا-خواتین پر ظلم و ستم کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا-


