کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ملیر پولیس خود احتسابی اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے-بن قاسم پولیس کی بروقت کارروائی4 پولیس اہلکار گرفتارہوگئے-بن قاسم پولیس نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، چاروں پولیس اہلکار شاہین فورس میں تعینات تھے۔گرفتار پولیس اہلکاروں کی شناخت ایچ سی علی گل، پی سی واجد خان، پی سی عاصف علی اور پی سی زہور احمد کے نام سے ہوئی ہے- پولیس اہلکاروں کے قبضے سے 55 کلو سے زائد کاپر برآمد ہوا۔
بن قاسم پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے-


