فیصل آباد میں‌ خاتون سے زیادتی، آئی جی پنجاب گھر پہنچ گئے

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ساندل بار کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کا معاملہ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سینئرافسران کے ہمراہ فیصل آباد میں متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے، متاثرہ خاتون اور اہل خانہ سے ملاقات،
وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا، متاثرہ خاندان کو انصاف کی مکمل فراہمی، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی، فیصل آباد پولیس نے بروقت کاروائی کرکے چند گھنٹوں میں مرکزی ملزم گرفتار کئے، پنجاب پولیس وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین سے زیادتی، تشدد، ہراسگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

اپنا تبصرہ بھیجیں