کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس کی دو مختلف مقامات پر زبردست کامیاب کاروائیاں۔انتہائی خطرناک 2 اسٹریٹ کریمنلز ڈاکو دوران واردات گرفتار۔
سیکٹر 15/16 گلشن مزدور کچہ روڈ پر علاقہ گشت پر مصروف پولیس نے دیکھا کہ علاقہ مکین ایک ملزم ڈاکو کو مارپیٹ رہے ہیں تو فوراً پولیس نے حکمت عملی سے علاقہ مکینوں سے ملزم ڈاکو کو چھڑواکر ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کی شناخت خادم حسین شیخ ولد نواب علی کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری ایک ضرب غیرقانونی پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین اور موبائل فون برآمد ہوا۔
یوسف گوٹھ سعیدآباد گھرکےپاس شہری بیٹھا تھا کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پرسوار2 ملزمان ڈاکو آئے اور اسلحہ دکھاکر موبائل فون چھیننے لگے تو شہری نے ایک ملزم ڈاکو کو مزاحمت کرتے ہوئے دبوچ لیا اور شور مچانے لگا تو موٹرسائیکل پر بیٹھا ایک ملزم ڈاکو فرار ہوگیا۔
جبکہ علاقہ مکینوں نے اکھٹے ہوکر ملزم ڈاکو کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔
اطلاع ملتے ہی علاقہ گشت پولیس نے علاقہ مکینوں سے ملزم ڈاکو بنام عمران ولد موسیٰ کو چھڑواکر ناجائز اسلحہ سمیت حراست میں لیا۔
گرفتار ملزم ڈاکو نے بھاگ جانے والے ساتھی ملزم کا نام تنی بلوچ بتلایا۔ملزم ڈاکو کے قبضے سے بوقت گرفتاری ایک ضرب غیرقانونی پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئی۔
کاروائیاں ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپیکٹر پرویز سولنگی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


