44

ڈیفنس پولیس کا دورانِ گشت موٹر سائیکل سوار ملزمان سے آمنا سامنا

کراچی(ایچ آراین دبلیو)ڈیفنس پولیس نے دورانِ گشت سی آر کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت علی مشوری والد غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 125 موٹر سائیکل، ایک آئی فون موبائل اور 30 بور پستول بمعہ 5 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔چیک کرنے پر ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے-

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں