کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان ولد غلام یاسین کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، جو کہ تھانہ شارعِ فیصل کی حدود سے سرقہ ہوئی تھی۔موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 899/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ شارع فیصل میں درج ہے۔ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
37


